برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کا واقعہ دہشتگردی نہیں ہے: برطانوی پولیس
May ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی
سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص دارالحکومت لندن کے مرکزی علاقے میں واقع ڈاؤننگ روڈ پر آیا اپنی کار پرائم منسٹر ہاؤس کے دروازے سے ٹکرا دی۔ علاقے میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوری ردعمل دکھاتے ہوئے تقریبا پچاس سالہ کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ یہ واقعہ عمدی طور پر انجام دیا گیا ہے یا محض ایک سہوی خطا تھی۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشتگردانہ نہیں تھا۔
پولیس نے واقعے کے بعد اعلان کیا کہ جمعرات کی شام مجرمانہ اقدام کی کوشش اور خطرناک ڈرائیونگ کے باعث ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔