May ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں نوے لاکھ بچے نامناسب غذا کے خطرے سے دوچار

امریکہ کی وزارت زراعت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں تقریبا نوے لاکھ بچے خوراک کے غیرمحفوظ مراکز میں زندگی گزار رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کی وزارت تجارت نے بھی کہا ہے کہ امریکہ میں اپریل کے مہینے میں صارفین کے اخراجات صفر اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھ گئے ہیں۔

صارفین کے اخراجات میں یہ اضافہ رواں سال کی سہ ماہی میں امریکہ کی اقتصادی ترقی میں شدید کمی کے بارے میں اقتصادی ماہرین کی توقعات سے مختلف تھا۔

امریکہ کے سائنس جریدے پلس ون میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ غذائی بدامنی کا تعلق جبری کھانا کھانے یا جلاب کے استعمال کی مانند نوجوانوں میں غیرصحت بخش کھانا کھانے اور غیرصحت مند ڈائیٹ سے ہے۔

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلوٹ کے ماہر غذائیت نتالی موکاری نے کہا ہے کہ یہ بات کہ آپ نشوونما پاتے ہوئے یہ احساس کریں کہ ایک نوجوان کے طور پر آپ کے پاس کھانے کے لیے مناسب اور کافی کھانا نہیں ہے، تو ممکن ہے کہ یہ نوجوانی کے دور میں غذا کے ساتھ فرد کے رویے پر اثر ڈالے۔

ٹیگس