May ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • خواتین کے ایلزائمر میں مبتلا کا امکان زیادہ: تازہ تحقیق

مردوں سے زیادہ خواتین ایلزائمر کے نشانے پر ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے ٹی وی چینل، اے بی پی کے مطابق، متعدد ہارمونل، بایولاجکل اور جینیاتی وجوہات کی بنا پر خواتین ایلزائمر بیماری کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔  ہندوستان کے مشہور نیوروسرجن ڈاکٹر اتل پرساد نے بتایا ہے دنیا بھر میں ایلزائمر میں مبتلا ہونے والوں میں دو تہائی تعداد خواتین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی اوسط عمر مردوں سے زیادہ ہے لہذا اس بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ خواتین کی جین میں "اے پی او ای چار" نام کی پروٹین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جس سے ایلزائمر میں ان کے مبتلا ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ 

ڈاکٹر اتل پرساد نے بتایا ہے کہ طرز زندگی اور سماجی مسائل بھی خواتین میں ایلزائمر کے امکان کو بڑھا سکتے ہیں۔  موٹاپا، دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطس جیسی بیماریاں بھی ایلزائمر میں ابتلا کی زمین ہموار کردیتی ہیں۔

ٹیگس