Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • مسجدوں کی مسماری کے خلاف ایتھوپیا میں وسیع مظاہرے (ویڈیو)

حکومت کے ہاتھوں دسیوں مساجد کی مسماری پر ایتھوپیا کے مسلمانوں کا غصہ پھوٹ بڑا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: حکومت کے ہاتھوں دسیوں مساجد کی مسماری پر ایتھوپیا کے مسلمانوں کا غصہ پھوٹ بڑا اور انہوں نے دارالحکومت ادیس آبابا کی انوار جامع مسجد کے قریب اکٹھا ہوکر وسیع مظاہرہ کیا جس میں دسیوں ہزار کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا میں گزشتہ دنوں مساجد کی مسماری کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی اہانت بھی کی گئی اور محجبہ خواتین کے سر سے ان کا پردہ بھی اتارا گیا۔ ان واقعات پر ملک کے مسلم باشندوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ اطلاعات ہیں کہ مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ تصادم بھی ہوا ہے جس میں کم از کم دو کے مارے جانے کی خبر ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حکومت گزشتہ مہینوں کے دوران دارالحکومت کے قریب واقع شیگار شہر میں انیس مساجد کو مسمار کر چکی ہے، اُس کا دعویٰ ہے کہ یہ مساجد غیر قانونی طور پر تعمیر ہوئی ہیں۔

ارومیا ریجنل اسٹیٹ کی سپریم کونسل آف اسلامک افیئرز نے مساجد کی مسماری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کا انہدام غیر قانونی تھا۔ کاؤنسل نے حکومت سے فوری طور پر مساجد کی مسماری کا سلسلہ بند کرنے اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس