Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور چین کے اتحاد سے مغربی نظام میں لرزہ

امریکی تجزیہ کار مغربی نظام کے خلاف ایران، روس اور چین کے تعاون سے خوفزدہ ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: امریکی تجزیہ کاروں نے امریکہ کی قیادت میں عالمی نظام کے خلاف ایران، روس اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایپیک ٹائمز ویب سائٹ نے امریکی تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین، ایران اور روس باہمی تعاون میں اضافہ کر رہے ہیں۔

نیو امریکن سیکیورٹی سینٹر کی ایک سینئر رکن آندرا کینڈل ٹیلر نے اس نیوز سائٹ کو بتایا کہ یہ تینوں طاقتیں امریکہ کو کمزور کرنے اور بین الاقوامی نظام کو نئی شکل دینا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس، چین اور ایران کے درمیان باہمی تعاون سے ان خطرات میں اضافہ ہوتا ہے جو وہ امریکہ کے لیے لاحق ہیں، وہ مل کر کام کرکے جو چیلنجز پیدا کریں گے وہ ان چیلنجوں سے زیادہ ہیں جو ان تینوں ممالک اکیلے کام کرکے پیدا کریں  گے۔

ٹیلر نے کہا کہ گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے نے تینوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافے کے لیے ایک عمل انگیز کے طور پر کام کیا۔

امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ ان تعاون نے اس اتحاد کے ارکان کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مزید کھل کر تعاون کرنے کا موقع دیا ہے اور یہ کہ تینوں طاقتیں اب مختلف اقتصادی، فوجی اور سفارتی شعبوں میں مل کر کام کر رہی ہیں۔

ٹیگس