صیہونی باشندوں کا خوف، ویسٹ بینک دوسرا غزہ بن گیا!
صیہونی آبادکاروں کا کہنا ہے کہ ویسٹ بینک کا سرحدی علاقہ دوسرے غزہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی آباد کاروں نے صیہونی فوج کے کمانڈروں کے نام ایک خط میں مغربی کنارے میں عدم تحفظ کی شکایت کی ہے۔
صیہونی حکومت کے کمانڈروں کے نام ایک خط میں صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے مغربی کنارے کے شمال میں عدم تحفظ کی بابت خبردار کیا ہے۔
شبکه کان رژیم صهیونیستی خبر داد که شهرکنشینان در این نامه، تاکید کردند که شمال کرانه باختری به غزه دوم تبدیل شده و ارتش به سختی میتواند در این منطقه اقدامی انجام دهد.
صیہونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے اس خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ مغربی کنارے کا شمال دوسرا غزہ بن گیا ہے اور فوج اس علاقے میں مشکل سے کارروائی کر سکتی ہے۔
صیہونی آباد کاروں نے جنین کے قریب گزشتہ روز کی صیہونی مخالف کارروائی کے چند گھنٹے بعد جس کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 5 صیہونی زخمی ہوئے، ایک بار پھر فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے میں خود کو محفوظ اور پرسکون محسوس نہیں کرتے۔
شمال مغربی کنارے کی بریگیڈ کے کمانڈر کرنل ایرک موئل نے بھی شمال مغربی کنارے میں اپنے مشن کو انجام دینے اور آباد کاروں کی حفاظت میں فوج کی نااہلی کا اعتراف کیا اور کہا کہ فوج اس علاقے میں سیکورٹی قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔