Jun ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • فلپائن، مایون آتشفشاں کے پھٹنے کے خوف سے ہزاروں افراد گھربار چھوڑنے پر مجبور

فلپائن میں واقع مایون آتش فشاں سے دھواں نکلنے اور زلزلے کے جھٹکوں کے بعد، عوام کے انخلا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن کے آلبائی صوبے میں واقع اس آتش فشاں کے پھٹ پڑنے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں صوبائی حکام نے ہنگامی انخلا کا اعلان کرتے ہوئے اطراف کے قصبوں اور دیہاتوں سے چھے ہزار افراد کو بچانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ علاقے میں گوچال نام کا طوفان بھی دستک دے رہا ہے جس سے عوام اور حکام کی پریشانی اور بھی بڑھ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلپائن بحر الکاہل کے آگ کے حلقے نام کے علاقے میں واقع ہے جہاں بیس ایسے آتش فشاں موجود ہیں جو کبھی بھی پھٹ پڑ سکتے ہیں ۔ ان میں سے ایک بولوسان آتشفشاں ہے جو دارالحکومت منیلا کے پانچ سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ آتش فشاں اس سے قبل سن دو ہزار سولہ اور سترہ سمیت دسیوں بار لاوا اگل چکا ہے۔

ٹیگس