Jun ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • سویڈن حکومت کی اسلام دشمنی، قرآن پاک کی توہین کی اجازت

سویڈن کی حکومت نے توہین آمیز اقدام کرتے ہوئے آزادی اظہار رای کے بہانے قرآن پاک کی توہین کی اجازت دے دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سویڈن کی حکومت نے اس ملک کے 37 سالہ شہری کی درخواست پر عیدالاضحی کے دن قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دیتے کرتے ہوئے اس توہین آمیز فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب سویڈن کی حکومت نے اس طرح کے شرمناک عمل کی اجازت دی ہے۔ اس سے قبل سویڈن کی پولیس نے ڈنمارک کے انتہائی دائیں بازو کے نسل پرست سیاست دان اسٹروم کورس کو ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ جلانے کی اجازت دی تھی۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے عمل کو صریح نفرت انگیز جرم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ آزادی اظہار رای کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور ہمارے مقدس اقدار کی توہین کرنے والے اس اسلام مخالف فعل کے لیے لائسنس جاری کرنا، مکمل طور پر مسترد اور ناقابل قبول ہے۔

یہ نفرت انگیز اقدام یورپ میں اسلاموفوبیا، نسل پرستانہ اور امتیازی تحریکیں جس خطرناک حد تک پہنچ چکی ہیں اس کی ایک اور مثال ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس بارے میں کہا کہ بدقسمتی سے بعض یورپی ممالک ماضی کی طرح آزادی اظہار رای کی حمایت کے جھوٹے دعوے سے انتہا پسند اور بنیاد پرست عناصر کا ساتھ دیتے ہیں۔

ٹیگس