سویڈن میں پھر صیہونی مخالف مظاہرہ
Oct ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
سوئیڈن میں فلسطین کے حامیوں نے اسٹاکھوم میں مظاہرہ کر کے غرب اردن کے الحاق کے لئے صیہونی حکومت کے منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا۔
سحرنیوز/دنیا: کئی شہری سماجی تنظیموں کی کال پر سنیچر کو مظاہرین اسٹاک ہوم کے اوڈنپلان اسکوائر پر جمع ہوئے، اور مغربی کنارے کے الحاق کی شدید مخالفت کا اظہار کیا۔مظاہرین نے سویڈش پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرتے ہوئے "قاتل اسرائیل، فلسطین سے نکل جاؤ،" "قاتل نیتن یاہو، غزہ سے نکل جاؤ" اور غرب اردن کا الحاق قبول نہيں جیسے نعرے لگائے۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ غزہ میں بچے مارے جا رہے ہیں ، نسل کشی بند کرو" اور "فلسطین ہمیشہ باقی رہے گا۔