Mar ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکا کو اسی کی زبان میں دیا جواب

ایرانی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل عیسیٰ کاملی نے سوئیڈن کے سفارت خانے میں یو ایس انٹرسٹ پروٹیکشن آفس کے نمائندے کو طلب کیا اور انہیں ایک آفیشل نوٹ دیا جس میں ایران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی صورت میں خبردار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن اور فوری جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا فارن پالیسی گروپ کے مطابق، صیہونی حکومت کی جانب سے خطے میں عدم تحفظ کی مسلسل کوششوں اور امریکی صدر کی دھمکیوں کی روشنی میں، آج صبح، 31 اپریل کو سوئیڈن کے سفارتخانے کے ناظم الامور  یو ایس انٹرسٹ پروٹیکشن آفس کے نمائندے کو عیسیٰ کاملی نے طلب کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل عیسیٰ کاملی

اس ملاقات میں عیسیٰ کاملی نے یو ایس انٹرسٹ پروٹیکشن آفس کے نمائندے کو ایک آفیشل نوٹ دیا جس میں ایران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی صورت میں خبردار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن اور فوری جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار اور  پرعزم ہے۔

سوئیڈن سفارتخانے کے سربراہ نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر امریکی حکومت تک پہنچائیں گے۔

ٹیگس