امریکہ میں ریکارڈ توڑ گرمی سے 17 افراد ہلاک
جنوبی امریکہ میں گرمی کی شدید لہر نے17 افراد کی جان لے لی۔
سحر نیوز/ دنیا: ٹیکساس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں گرمی کی لہر جاری ہے اور امریکہ کے جنوب کے دیگر حصوں میں پھیلنے کے باعث گرمی سے متعلق بیماریوں سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں جنوبی ٹیکساس کے 60 سال سے زائد عمر کے 11 افراد بھی شامل ہیں۔
ٹیکساس میں گرمی کی شدید لہر شروع ہونے کے بعد سے 9 قیدی، جن میں 2 مرد 30 سال کے تھے ناقص کولنگ سسٹم کی وجہ سے جیلوں میں دل کا دورہ پڑنے یا نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہلاک ہو ئے۔
نیشنل ویدر سروس نے پیشن گوئی کی ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو ٹیکساس میں درجہ حرارت 110 سے 115 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ جائے گا کیونکہ گرمی کی لہر آرکنساس، لوزیانا، کنساس اور اوکلاہوما تک پھیل جائے گی اور اگلے 6 دنوں میں گرمی کا ریکارڈ 150 سے زائد مرتبہ ٹوٹ سکتا ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کے قریب گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔