بائیڈن کی صحت و سلامتی کے بارے میں امریکی عوام کو تشویش
ایک تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ کہ دو تہائی امریکی بائیڈن کی ذہنی صحت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: ایک نئے سروے کے مطابق، دو تہائی امریکیوں کا خیال ہے کہ جو بائیڈن کی دماغی صحت و سلامتی کا مسئلہ انہیں صدارتی عہدے پر کام کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے شدید تشویش کا باعث ہے۔
این بی سی نیوز کے سروے کے مطابق، اڑسٹھ فیصد امریکیوں کو تشویش ہے کہ اسی سالہ صدر کے طور پر بائیڈن کام کرنے کے لیے ضروری جسمانی اور ذہنی صحت نہیں رکھتے ۔ دریں اثنا پچپن فیصد نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہیں۔ بتیس فیصد نے کہا کہ وہ بائیڈن کی صحت کے بارے میں قدرے فکر مند ہیں یا بالکل بھی فکر مند نہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں، پچپن فیصد جواب دہندگان نے ہاں میں جواب دیا۔ جبکہ چوالیس فیصدنے کہا کہ انہیں اس بارے میں بہت کم یا کوئی تشویش نہیں ہے کہ آیا ستہتر سالہ ٹرمپ صدر کے طور پر کام کرنے کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت و سلامتی کے مالک ہیں۔