Jul ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • پیرو میں آتش فشاں کے پھٹنے سے ہلچل، ایمرجنسی نافذ

جنوبی امریکی ملک پیرو میں آتش فشاں پھٹ پڑا جس کی وجہ سے ملک میں 2 ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں سے راکھ اور گیس نکل رہی ہے اور راکھ 5 ہزار 5 سو میٹر کی بلندی پر پہنچ گئی جبکہ 10 کلو میٹر کا علاقہ لپیٹ میں آگیا ہے ۔

پیرو کے وزارت ماحولیات کا کہناہے کہ راکھ ہواؤں کے ذریعہ جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے میں پھیل رہی ہے۔

ممکنہ خدشات کے پیش نظر آتش فشاں کے آس پاس متاثرہ علاقے میں 2 ہزار سے زائد مکینوں کو نکال لیا گیا ہے ۔ اور ہر قسم کی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ٹیگس