Jul ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی تابکاری سے آلودہ پانی بحرالکاہل میں پھینکنےکے خلاف جاپانی عوام کا مظاہرہ

جاپان کے عوام نے فوکو شیما ایٹمی بجلی گھرکا آلودہ پانی بحرالکاہل میں پھینکنے کے حکومت کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سحر نوز/ دنیا: جاپان کے عوام نے فوکو شیما ایٹمی بجلی گھرکا آلودہ پانی بحرالکاہل میں پھینکنے کے حکومت کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں جاپانیوں نے ٹوکیو میں محکمہ بجلی کے سامنے فوکوشیما کے ایٹمی تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں گرانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مختلف قسم کے پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے اور وہ حکومت کے اس منصوبے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ جاپان کی حکومت عوام کو دھوکہ دینا چاہتی ہے۔

ایٹمی تواناائی کی عالمی ایجنسی نے متاثر ایٹمی بجلی گھر فوکیو شیما کے بارے میں دو سال کی تحقیقات کے بعد ایک متنازع اقدام میں جاپان کو اجازت دیدی کہ وہ ایٹمی تابکاری سے آلودہ کئی ملین ٹن آلودہ پانی بحرالکاہل میں بہا دے۔

ٹیگس