امریکی فضائیہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ بحرالکاہل میں ایک ہائپر سونک ہتھیار کا تجربہ کیا گیا ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج، چین کے مقابلے میں دفاعی حکمت عملی کے تحت انڈو پیسیفک میں کم دوری پر مار کرنے والے اپنے میزائل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روس نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا میں کم دوری پر مار کرنے والے امریکی میزائلوں کی تعیناتی کے منصوبے پر ہماری پوری نظر ہے۔
جاپان کے عوام نے فوکو شیما ایٹمی بجلی گھرکا آلودہ پانی بحرالکاہل میں پھینکنے کے حکومت کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے فاضل ایٹمی مواد کو سمندر میں چھوڑے جانے کے خلاف دنیا بھر میں بری طرح تشویش پھیلتی جا رہی ہے۔ جاپان کے اتحادی سمجھے جانے والے ملک جنوبی کوریا کے عوام بھی اس فیصلے پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔
فلپائن میں واقع مایون آتش فشاں سے دھواں نکلنے اور زلزلے کے جھٹکوں کے بعد، عوام کے انخلا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔