Jul ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں سن رسیدہ افراد بھی معاشی بحران کی لپیٹ میں

برطانیہ میں معاشی بحران سن رسیدہ افراد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں معاشی حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ ہر پانچواں سن رسیدہ برطانوی شہری روزمرہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے قرض لینے پرمجبور ہو گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پچاس سے ستر سال کی عمرکے چونتیس لاکھ برطانوی شہریوں کو یا تو قرض لینا پڑ رہا ہے یا پھر وہ اپنے کریڈٹ سے بڑھ کر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔

برطانیہ کی ایج چیریٹی تنظیم کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ پچاس سال سے زیادہ کے تیرہ لاکھ برطانوی شہری یا تو مقروض ہیں یا پھرانھیں ایسے بلوں کا سامنا ہے جس کی ادائیگی ان کیلئے نا ممکن ہے۔

ٹیگس