Jul ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • فرانس کے صدر میکرون کو ان کا تحفہ مل گیا، قیمتی تحفہ کیا تھا؟

فرانس کے صدر میکرون نے اپنا تحفہ وصول کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانسیسی اخبار "Valeurs actuelles" نے فرانسیسی سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ الیزہ پیلس اور اس ملک کے صدر ایمانوئل میکرون کی رہائش گاہ کو ایک کٹی ہوئی انگلی پر مشتمل پیکٹ بذریعہ ڈاک بھیجا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ الیزہ پیلس میں پارسل وصول کرنے والے نے کہا کہ انھیں یہ پیکٹ 9 اور 10 جولائی کے درمیان اور وہ بھی فرانس کے قومی دن (14 جولائی) سے پہلے موصول ہوا۔

فرانسیسی اخبار نے بتایا کہ پیکٹ کے اندر کوئی تحریری پیغام نہیں تھا بلکہ صرف ایک کٹی ہوئی انگلی تھی۔

فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ میکرون کو بھیجی گئی انگلی کے مالک کی شناخت ہو گئی ہے۔

الیزہ پیلس نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے کہ یہ دھمکی تھی یا احتجاج۔

فرانس میں حال ہی میں فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پر تشدد مظاہروں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوا۔

فرانسیسی حکام نے عوامی مظاہروں کو دبانے کے لیے 45 ہزار سے زائد سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا۔

ٹیگس