Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کی نافرمانی کی تحریک سے جنگ کا خطرہ نزدیک ہو رہا ہے: صیہونی وزیر

غاصب صیہونی حکومت میں توانائی کے وزیر نے کہا ہے کہ صیہونی فوج کے مختلف یونٹوں سے فوجیوں کے اخراج اور قانونی اصلاحات کے بل کی منظوری پر اعتراض سے جنگ کا خطرہ نزدیک ہوتا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ریاست کے وزیر توانائی یسرائیل کاتس نے کہاہے کہ صیہونی فوج کے پائلٹوں کا اپنی ذمہ داریوں سے فرار اور انکار سے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو مقبوضہ سرزمین پر حملے کی ترغیب مل رہی ہے۔ کاتس نے مزید کہا کہ اس نافرمانی کی وجہ سے حزب اللہ لبنان اور صیہونی دشمن سوچنے لگے ہیں کہ ان کے حملے کی صورت میں غاصب ریاست ان کا مقابلہ کرنے کی اہل نہیں ہوگی اور یہ ایک خطرناک سوچ ہے جس سے جنگ کا خطرہ نزدیک سے نزدیک تر ہوتا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ بنیامین نیتن یاھو کی حکومت کی جانب سے قانونی اصلاحات کے قانون کی منظوری پر صیہونی فوج میں وسیع پیمانے پر اعتراضات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس سے کئی ماہ سے مظاہرے جاری ہیں اور صیہونی فوج سے نافرمانی کرنے والے فوجیوں کے اخراج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹیگس