Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • یوکرین کے مختلف علاقوں پر روس کے حملے جاری، دھماکوں سے شھر لرز رہے ہیں

روس نے جنوبی یوکرین کے علاقوں کو مسلسل دوسری رات اپنے حملوں کے نشانے پر رکھا ہوا ہے، یہ حملے زیادہ تر طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں سے کئے جا رہےہیں

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین اوڈیسا کے فوجی ترجمان سرھی براتچوک نے کہا ہے کہ زیادہ تر حملوں میں استعمال ہونے والے کروز میزائل بحرالاسود کی سمت سے فائر کئے گئے ہیں۔یوکرین کے علاقے اوڈیسا کے فوجی ترجمان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کھڑکیوں کے نزدیک مت جائیں، ہوائی دفاعی نظام کے افراد کی فیلم بنا کر اس انٹرنیٹ پر اپلوڈ نہ کریں اور پناہ گاہوں میں پناہ لیں۔روس نے کریمیہ کو روس سے ملانے والے کریمیہ پل پر یوکرین کے حملے کے وقت کہا تھا کہ روس اس دہشت گردانہ اقدام کا مناسب جواب دے گا اس لئے جنوبی یوکرین پر ہونے والے یہ حملے کریمیہ پل پر حملے کے جواب میں کئے جا رہےہیں۔ یہ حملے روس کے گندم کی محفوظ ترسیل کے معاہدے سے علیحدگی کے دوسرے دن کئے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کریمیہ میں ایک تربیتی علاقے میں لگنے والی آگ سے تاوریدا شاھراہ ٹریفک کنٹرول کےلئے بند کر دی گئی ہے۔

ٹیگس