Jul ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی جانب سے اسٹریٹجک میزائل کے تجربات

شمالی کوریا نے اپنے مغربی سمندر کی جانب سے کئی اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے تجربات کئے ہیں، یہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر امریکی ایٹمی آبدوز کے لنگرانداز ہونے کا جواب ہے-

۔سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں امریکی ایٹمی آبدوز کے لنگر انداز ہونے کے جواب میں کئی اسٹریٹجک کروز میزائل داغے ہیں۔ جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ صبح چار بجے داغے گئے ان میزائلوں کی تعداد کا علم نہیں، لیکن جنوبی کوریائی اور امریکی افواج صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔ شمالی کوریا نے اس سے پہلے جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے والے ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ایٹمی آبدوز کے لنگرانداز ہونے کے جواب میں، دو کم فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جب کہ ایک امریکی فوجی، غیر قانونی طور پر جنوبی کوریا کی سرحد پار کرکے شمالی کوریا میں داخل ہوا تھا جسے شمالی کوریا کی فوج نے گرفتار کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ شمالی کوریا نے زیادہ تیز رفتار اور تباہ کن بین البرالاعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا جو امریکہ تک مار کر سکتا ہے۔

ٹیگس