فلپائن نے امریکہ کو ٹکا سا جواب دے دیا
فلپائن کا کہنا ہے کہ اس نے امریکہ کو اپنے اڈے تائیوان کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: فلپائن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ امریکہ کو تائیوان میں استعمال کے لیے اپنے فوجی اڈوں میں ہتھیار ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
فلپائن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں میں تائیوان میں استعمال کے لیے ہتھیار ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
آناتولی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے وزیر خارجہ اینریک منالو نے کہا کہ فلپائن امریکہ کو تائیوان میں کارروائیوں کے لیے اپنے فوجی اڈوں میں ہتھیار ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ منیلا نے 2014 میں طے پانے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کی بنیاد پر واشنگٹن کے ساتھ مشترکہ استعمال کے لیے چار دیگر فوجی اڈوں کی منظوری دی ہے۔
منالو نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کی سرگرمی یا یہاں تک کہ مواد سے متفق نہیں ہیں جو ان متفقہ سرگرمیوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔