Mar ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی اپنے قیدیوں کی رہائی سے ناامید ہونے کے بعد اب کیا کر رہے ہیں؟

صیہونی اپنے قیدیوں کی رہائی سے ناامید ہو کرفلسطینیوں کی لاشوں میں اپنے قیدیوں کو تلاش کرتے ہيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجی، حماس کی قید میں اپنے قیدیوں کی رہائی سے نا امید ہوکر فلسطینیوں کی لاشوں میں اپنے قیدیوں کو تلاش کرتے نظر آئے ہيں۔

صیہونی ريڈیو اور ٹی وی کے ادارے نے اس سلسلے میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائيلی فوج نے ناصر اسپتال میں ملنے والی تقریبا 400 لاشوں کا جائزہ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی لاشوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح ہو گيا کہ صیہونی قیدی ان میں شامل نہيں ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے پاس موجود بہت سے صیہونی قیدی، غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری یا پھرانہیں رہا کرانے کے صیہونی فوج کے ناکام آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ اب تک ایک بھی صیہونی قیدی، فوجی کارروائی کی مدد سے آزاد نہیں ہوا ہے لیکن قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت گزشتہ مہینے دسیوں صیہونی قیدی رہا ہوئے ہيں۔

ٹیگس