Jul ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ڈینگی کا مرض عالمی سطح پر بڑھتا جا رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی بخار عالمی سطح پر بڑھتا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی کا مرض عالمی سطح پر بڑھتا جا رہا ہے اور اس سال اس بخار کے پھیلنے کا ایک ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ ڈینگی کے مرض کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے اور ڈینگی کا ٹیکہ لگوانے کا مشورہ بھی انھیں ہی دیا جاتا ہے جو اس سے قبل اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ڈینگی ایک وائرس ہے جس میں انسان بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے اور بدن میں شدید درد محسوس کرتا ہے اسی لئے اس بخار کو ہڈی توڑ بخار بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بخار مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ بہت خطرناک ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال دس کروڑ سے چالیس کروڑ تک لوگ ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ٹیگس