Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • عالمی کپ فٹبال میں باحجاب مراکشی خاتون فٹبالر کی دھوم

مراکشی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی، عالمی کپ کی تاریخ میں حجاب کے ساتھ کھیلنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں ہونے والے خواتین کے عالمی کپ 2023 کے گروپ مرحلے کے ایک میچ میں جنوبی کوریا اور مراکش کی قومی فٹ بال ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا۔
اس مقابلے میں جہاں مراکش نے اپنے دوسرے میچ میں پہلی فتح حاصل کی وہیں اس کھیل کے دوران ایک تاریخی واقعہ رونما ہوا اور مراکش کی ٹیم کی دفاعی پوزیشن میں کھیلنے والی 25 سالہ کھلاڑی ناہیل بینزائن خواتین کے عالمی کپ کی تاریخ میں حجاب پہن کر کھیلنے والی پہلی خاتون فٹ بالر بن گئیں۔
ورلڈ کپ فٹبال کے پہلے میچ میں مراکش کی خواتین کی ٹیم کو جرمنی سے 6 صفر سے شکست ہوئی۔ جبکہ دوسرے میچ میں مراکش نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دی اور اب گروپ کے آخری میچ میں اس کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔
فیفا نے اب تک با حجاب خاتون کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کی تھی۔ لیکن مراکش کی با حجاب خاتون کھلاڑی کی حجاب کے ساتھ شرکت سے یہ قانون ٹوٹ گیا۔

ٹیگس