Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہ داعش کا ناقابل فراموش سیاہ کارنامہ

دہشتگرد گروہ داعش نے امریکہ کی حمایت سے نسلی اقلیت ایزدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: داعش دہشتگرد گروہ نے امریکی حمایت سے 3 اگست 2014 کو سنجار شہر پر حملہ کیا اور دینی اور نسلی اقلیت ایزدیوں کا قتل عام کیا اور اس دہشتگرد گروہ نے 6 ہزار 417 ایزدیوں کو اغوا کر لیا جن میں سے 3 ہزار 548 عورتیں اور لڑکیاں تھیں اور ان میں سے اکثریت کو جنسی بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔

عراق کے صدر، وزیراعظم اور رضا کار فورس حشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے اس المناک سانحے کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ عراق کے مختلف طبقوں اور قوموں کو ایک پرچم اور آزاد و مضبوط حکومت کے سائے میں رکھیں گے۔

عراق کے صدر، وزیراعظم اور رضا کار فورس حشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کہا ہے کہ عراقی فورسز اور رضا کار فورس حشد الشعبی نے اپنی سرزمین کی آزادی ، اپنے حقوق کی بازیابی اور اپنی سرزمینوں اور گھروں کو واپس لینے کیلئے ایزدیوں کی پکار کا جواب دیا تا کہ وہ آرام اور سکون کے ساتھ زندگی گذار سکیں ۔

ٹیگس