Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • چین میں زلزلہ، 10 افراد زخمی متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں

مشرقی چین میں زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/ دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ مشرقی چین میں آئے والے زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق چین کے مشرقی صوبے شندوگ میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت سے 10 شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ 74 عمارتیں کھنڈر بن گئی ۔ بڑے پیمانے پر نقصان اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کیلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد 52 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے مرکز سے 800 کیلومیٹر دور بیجنگ اور شنگھائی میں بھی یہ جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

ٹیگس