Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran

اٹلی کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتیاں الٹنے سے خاتون اور ان کے شیر خوار بچے سمیت 30 افراد ڈوب گئے۔

سحرنیوز/دنیا: اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے نزدیک تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کشتیاں ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کشتیوں کے 57 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔
ادھر دارالحکومت روم سے اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افریقی ملک آئیوری کوسٹ کی خاتون اور ان کا ایک سالہ بچہ شامل ہیں۔
ڈوبنے والی ایک کشتی میں 48 اور دوسری کشتی میں 42 مسافر سوار تھے، معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں کشتیاں تارکین وطن کو لے کر شمالی افریقی ملک تیونس سے یورپ جا رہی تھیں۔
مہاجروں کی عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق جاری سال میں شمالی افریقہ سے یورپ جانے کی کوشش میں ایک ہزار 8 سو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ٹیگس