Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  •  صیہونی فوجی نے جنگ سے ڈر کے خودکشی کر لی

صیہونی فوج کے بریگیڈ کفیر کے ایک فوجی نے جنگی مسائل اور نفسیاتی مشکلات کا شکار ہوکر خودکشی کر لی۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطینی معلومات فراہمی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے بریگیڈ کفیر کے ایک فوجی نے جنگی مسائل اور نفسیاتی مشکلات کا شکار ہو کر خودکشی کر لی۔
اس فوجی نے 2014ء میں غزہ پر ہونے والے صیہونی فوج کے حملے میں شرکت کی تھی۔
صیہونی فوج کے اس بریگیڈ کو 900 بریگیڈ بھی کہا جاتا ہے جو مغربی کنارے میں مستقر ہے۔
صیہونی اعدادوشمار کے مطابق غزہ میں ہونے والی جنگ میں شریک فوجیوں اور خصوصا زمین حملوں اور دوبدو لڑائی میں شامل فوجی نفسیاتی مشکلات کا شکار ہیں۔

ٹیگس