صیہونی جنگی کشتیوں کی لبنانی آبی حدود کی خلاف ورزی
Aug ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج کی پانچ جنگی کشتیاں راس الناقورہ کے علاقے میں گھس آئیں اور لبنانی آبی سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔
سحرنیوز/دنیا: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی پانچ جنگی کشتیاں جنوبی لبنان کے علاقے راس الناقورہ شھر کے نزدیک لبنانی آبی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھس آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی کشتی لبنانی آبی سرحد کے 425 میٹر اندر تک در آئی اور ایک لائٹ کا گولہ فائر کرنے کے بعد واپس چلی گئی۔ یہ خلاف ورزی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب بین الاقوامی یونیفل افواج کے کمانڈر نے سہ طرفہ فوجی کمانڈرز کا اجلاس جنوبی لبنان کے علاقے راس الناقورہ میں بلایا ہوا تھا جس میں لبنان، صیہونی فوج اور یو این فوج کے کمانڈر شامل تھے۔