یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کی طرف بڑھنے والے دو بحری جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی فوج نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل کے بحری نقل و حمل کو روکیں گے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر اگر جارحیت بند نہیں کی گئی تو یمن کی فوجی کارروائی کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا اور مقبوضہ فلسطین تک پھیل جائے گا۔
غزہ کے مرکز میں واقع نصیرات کیمپ میں دوگھروں پر صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں میں چھ اور خان یونس پر حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج کی پانچ جنگی کشتیاں راس الناقورہ کے علاقے میں گھس آئیں اور لبنانی آبی سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ سن پیٹرز برگ میں صلاح و مشورے کے دوران مختلف ملکوں کے حکام نے ایران کی بحریہ کی عظمت و وقار کا اعتراف کیا ہے۔
ایرانی بحریہ کے ایک کمانڈر نے ہندوستانی اور ایرانی بحری افواج کے بحری بیڑوں کی ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر بیک وقت لنگرانداز ہونے کی اطلاع دی ہے۔
چین کی وزارت دفاع نے آبنائے تائیوان سے امریکی بحری جہاز کے عبور کرنے جیسے اقدامات پر ایک بار پھر امریکہ کو سخت خبردار کیا ہے۔
صیہونی فوجی جنرلوں نے ایران کے مقابلے میں اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے
یمنی فورسز نے صوبہ المخا کے ساحل پر سعودی اتحاد کی ایک جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔