Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • چین کے وزیر دفاع دو ہفتوں سے لا پتہ

چین کے وزیر دفاع لی شانگفو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دو ہفتوں سے لاپتہ ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک سینئر امریکی سفارت کار نے چین کے وزیر دفاع کے منظر عام پر نہ آنے پر سوال کیا ہے؟

یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ انہیں بدعنوانی کے کسی مقدمے میں سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔ فی الحال اس حوالے سے چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جاپان میں امریکی سفیر راہم ایمانوئل نے شی شانگفو کی عدم موجودگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ چینی حکومت میں بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے۔

وزیر دفاع شی سے پہلے بھی کئی اعلیٰ چینی فوجی افسران کو ملازمتوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

چینی اور امریکی ذرائع کے حوالے سے امریکی اخبار 'وال اسٹریٹ جرنل' نے جمعے کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

چند ماہ قبل چین کے وزیر خارجہ چنگ گینگ بھی اچانک غائب ہو گئے تھے، بعد ازاں جولائی کے مہینے میں ان کی جگہ ایک اور شخص کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔

چینی وزیر خارجہ کے ترجمان سے گزشتہ ہفتے جنرل شی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا تھا کہ انہیں 'اس صورتحال کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔'

جنرل شی کو آخری بار 29 اگست کو دیکھا گیا تھا۔ اس دن انہوں نے بیجنگ میں افریقی ممالک کے ساتھ منعقدہ سیکورٹی فورم میں شرکت کی۔

ٹیگس