جزیرہ تائیوان کے اردگرد 28 چینی جنگی طیاروں کی پروازیں
تائیوان نے چین کے 28 جنگی طیاروں کی چین اور تائیوان کے درمیان موجود آبی گزرگاہ میں پرواز کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح چین کے 20 جنگی طیاروں نے تائیوانی سرحد کے پاس پروازیں انجام دی ہیں۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق چینی افواج نے دور دراز مشن کی مشقیں انجام دی ہیں اور چینی جنگی طیاروں کی پروازوں کو، طیاروں اور نگرانی کرنے والی کشتیوں کے ذریعے زیرنظر رکھا جا رہا ہے۔ چین، تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ سمجھتا ہے اور امریکہ کی جانب سے تائیوان کی فوجی مدد اور تعلقات کو غیرقانونی اور ون چائنا پالیسی کی خلاف ورزی گردانتا ہے جب کہ امریکہ نے چین پر دباؤ ڈالنے کےلئے تائیوان کو جدیدترین ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے اور امریکی اور تائیوان حکام کے دوطرفہ دوروں کا سلسلہ جاری ہے- جب کہ چین نے تائیوان کی مدد کرنے پر کئی امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں اور تائیوان کے گرد فضائی اور سمندری گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ بدھ سے جمعرات کی صبح تک تائیوان کے اردگرد 68 چینی جنگی طیارے اور 10 جنگی کشتیوں کا پتہ چلایا گیا