Sep ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • مالی، نائیجر اور بورکینا فاسو کا سیکورٹی الائنس کا قیام

مالی،نائیجر اور بورکینا فاسو نے مسلح بغاوتوں اور بیرونی خطرات سے مقابلے کےلئے مشترکہ فوجی اتحاد کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق مالی، بورکینافاسو اور نائیجر نے باہمی دفاع کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں جس سے ان تینوں ممالک کو مسلح بغاوتوں اور غیر ملکی خطرات سے نمٹنے میں باہمی تعاون حاصل ہوگا۔ معاہدے کے مطابق الائنس آف ساحل اسٹیٹس کے تحت کسی بھی ملکی اور غیر ملکی حملے کی صورت میں تینوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ دفاعی تعاون کر پائیں گے۔ اس معاہدے میں طے کیا گیا ہے کہ اس معاہدے میں شامل کسی ایک ملک پر حملہ معاہدے میں شامل دوسرے ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور تنیوں ممالک کسی بھی مسلح بغاوت کی صورت میں مسئلے کو ملک کر سلجھائیں گے۔ یاد رہے کہ مالی، بورکینافاسو اور نائیجر کی مشترکہ سرحد پر گزشتہ سالوں میں مسلح بغاوتیں زور پکڑ گئی ہیں۔ سال 2012ء میں مالی میں ہونے والی مسلح بغاوت نائیجر اور بورکینا فاسو تک بھی پھیل گئی تھی۔

ٹیگس