Sep ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر ہے۔ پاپ فرانسیس

پاپ فرانسیس نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا 1962ء میں کیوبا میں پیدا ہونے والے بحران کی طرح آج ایٹمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پاپ فرانسیس نے اسلو میں دنیا میں صلح کے عنوان سے ہونے والی ایک کانفرنس میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دنیا ایک تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے جو ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔ پاپ فرانسیس نے کہا کہ دنیا آج 1962ء میں کیوبا کے میزائل بحران کی مانند ایک بحران میں گرفتار ہے جو اسے ایٹمی تباھی کے دھانے تک کھینچ رہی ہے۔انہوں نے سال 2019ء میں ھیروشیما یادگار پر اپنے بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ جنگی اہداف و مقاصد کے لئے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال غیر اخلاقی ہے۔ پاپ فرانسیس نے روایتی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں بھی کہا کہ یہ ہتھیار بھی صرف دفاعی مقاصد کےلئے استعمال ہونے چاہیں اور غیر فوجی جگہوں پر ان کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ٹیگس