Sep ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • جنگ یوکرین میں خاک ہو رہا ہے جرمن اقتصاد

تازہ سروے نے جرمنی کے لیے اقتصادی ترقی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جرآت مندانہ جوابی اقدامات کے بغیر، جرمنی میں صفر اقتصادی ترقی معمول بن جائے گی۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جرمن اخبار Handelsblatt  کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسم سرما میں جرمن معیشت مستحکم ہو جائے گی، تاہم اس بات کا امکان نہیں ہے کہ متوقع نمو حاصل ہو سکے گی۔ سروے کے مطابق، اقتصادی ترقی طویل مدت میں کمزور ہے۔

Handelsblatt Research Institute  نے جرمنی کے لیے اپنی اقتصادی توقعات کو پھر سے قدرے کم کر دیا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ نے 2024 کے لیے مجموعی اقتصادی پیداوار میں تقریباً 0.3 فیصد کے درمیانے اضافے کی توقع ہے جو کہ موسم گرما کی پیشن گوئی سے 0.3 فیصد کم ہے۔

اسی صورتحال میں انسٹی ٹیوٹ نے اس سال کے لیے اپنی پیشن گوئی کو ایڈجسٹ کیا اور اب ترقی میں تیزی سے 0.5 فیصد تک کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔ تین مہینے پہلے ايچ آر آئی نے اب بھی فرض کیا تھا کہ جرمن معیشت اس سال 0.7 فیصد تک سکڑ جائے گی۔

ايچ آر آئی کے سربراہ بریٹ روروپ اس بارے میں کہتے ہیں کہ جرمن معیشت شاید جنگ کے بعد کی تاریخ میں سب سے مشکل مرحلے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساختگی مسائل، وبائی امراض اور یوکرین جنگ، جرمنی کے معاشی جھٹکوں کا سبب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جرمنی واحد بڑی معیشت ہے جو ابھی تک 2019 میں بحران سے پہلے کی سطح پر نہیں پہنچ پایا ہے۔

ٹیگس