Sep ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • امیرعبداللہیان اور جوزف بورل کی ملاقات بہت اہم تھی: پیٹر اسٹانو

یورپی کمیشن کے سینیئر ترجمان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کو نہایت اہم قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: یورپی کمیشن کے سینیئر ترجمان پیٹر اسٹانو نے برسلز میں نامہ نگاروں کے ساتھ ایک نشست میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل کے درمیان ملاقات کے بارے میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے، انسانی حقوق کے مسائل اور جنگ یوکرین میں ایران کی جانب سے روس کی حمایت کے بارے میں کئے جانے والے دعوے پر گفتگو ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سفارتکاری ایک عمل ہے اور ایک ملاقات سے سارے مسائل حل نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل کے درمیان یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے، انسانی حقوق کے مسائل اور جنگ یوکرین میں ایران کی جانب سے روس کی حمایت کے بارے میں کئے جانے والے دعوے پر گفتگو ہوئی ہے۔
اس ملاقات میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق حالیہ سمجھوتے پر خوشی کا اظہار کیا اور فریقین نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان جاری تعاون اور تین یورپی ملکوں کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس