Sep ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • سویڈن میں پر اسرار طریقے سے مسجد میں آگ لگ گئی

سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کے ناپاک واقعات کے بعد ایک مسجد پُراسرار انداز میں لگنے والی آگ میں جل کر شہید ہوگئی۔

سحر نیوز/ دنیا: سویڈن کے مشرقی ضلعے آربی میں قائم ایک مسجد کی اوپری منزل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آتشزدگی کے وقت مسجد بند تھی اور اندر کوئی موجود نہیں تھا۔

مسجد کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ واقعے سے قبل ہمیں دھمکیوں اور جسمانی حملوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آتش زنی کا حملہ تھا۔

مقامی پولیس کے ریکارڈ سے بھی مسجد کے ترجمان کے دھمکیوں اور جسمانی حملوں کے دعوؤں کی تصدیق ہوتی ہے۔ لگتا ہے مسجد کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مسجد کی عمارت مکمل طور پر جل گئی۔

سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کے کئی واقعات کے بعد اب مسجد میں آتشزدگی سے ملک میں آباد 6 لاکھ مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔

ٹیگس