امریکی انتظامیہ نے صیہونی شہریوں کو تحفہ دے دیا
امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو امریکی ویزے ویور پروگرام وی ڈبلیو پی میں داخل کر رہی ہے جس میں 30 نومبر سے صیہونی شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی حکومت کا مذکورہ بالا فیصلہ صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کی جانب سے دیئے گئے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس مں کہا گیا تھا وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی مذہبی قوم پرست حکومت کے لیے ایسا فیصلہ ایک جیت ہوگی۔
امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سکریٹری الیجینڈرو میئرکاس نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان سیکورٹی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مغربی کنارے اور امریکا میں رہنے والے فلسطینی نژاد امریکی اب اسرائیل میں ویزہ کے بغیر داخل ہونے اور بین گورین ہوائی اڈے کے اندر اور باہر پرواز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جس سے ان امریکیوں کے لیے سفر کی راہ میں حائل رکاوٹیں کم ہوجاتی ہیں۔