امریکہ اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں: روس
Sep ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
شام میں روس کے امن مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے امن مرکز کے نائب سربراہ اولگ گورینوف نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر 2015 کو روس اور امریکہ کے درمیان دستخط شدہ سمجھوتے پر روس کی جانب سے عمل کئے جانے کے باوجود امریکہ کی سرکردگی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ڈرون طیارے اب تک 9 بار سمجھوتے کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔
شام میں روس کے امن مرکز نے 2 جولائی کو بھی اعلان کیا تھا کہ امریکہ کی سرکردگی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ڈرون طیاروں نے جون کے مہینے میں 313 بار فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی۔