اسرائیل سے ڈرون طیارے خریدنے والے عرب ممالک کی تعداد میں اضافہ
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان عرب ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو صیہونی حکومت سے ڈرونز طیارے خرید رہے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت سے ڈرون خریدنے والے عرب ممالک کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے۔فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے عرب ممالک کی تعداد میں اضافے کے بعد اس حکومت کے ڈرونز کے خریدار ممالک کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔صیہونی اخبار ہارٹص نے ان ممالک کا نام لیے بغیر یہ رپورٹ دی اور لکھا کہ صہیونی ڈرون کے صارفین کی مجموعی تعداد 145 ممالک تک پہنچ گئی ہے۔اس اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہتھیار اور ٹیکنالوجی درآمد کرنے والے ممالک میں فوجی، تکنیکی اور سائبر صنعتوں کے شعبے میں سرگرم صیہونی کمپنیاں ان ممالک کی افواج کو تربیت دینے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہیں۔العربی الجدید ویب سائٹ کے مطابق، ہارٹص کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اس سال ڈرون، ہیلی کاپٹر، انفارمیشن اور سائبر سسٹم کے صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس اخبار نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ اس حکومت کے ہتھیاروں کی برآمدات میں اضافے کی وجہ عرب ممالک کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے حجم میں اضافہ ہے جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد یورپی ممالک بھی ملٹری ٹیکنالوجی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔