Oct ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  •  لندن ایئرپورٹ پر وسیع پیمانے پر آتشزدگی، تمام پروازیں معطل

لندن کے لوٹون ایئرپورٹ پر وسیع پیمانے پر آتشزدگی کے نتیجے میں اس ايئرپورٹ کی تمام پروازیں معطل کردی گئيں۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق لندن شہر کے فائربریگيڈ کے حکام نے کہا ہے کہ منگل کو اس ایئرپورٹ کی پارکینگ میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر بریگيڈز اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پہنچ گئيں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے-

لندن کے لوٹون ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ اس ایئرپورٹ کی تمام پروازیں فی الحال معطل کردی گئی ہیں کیوں کہ ابھی آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔

ٹیگس