Oct ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • برطانیہ: بی بی سی کی عمارت کے سامنے غزہ پرغاصب صیہونی جارحیت کے خلاف زبردست مظاہرہ

لندن سمیت یورپ کے بیشتر شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف مغربی ملکوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ بیشتر مغربی حکومتوں نے اپنے یہاں صیہونیت مخالف مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

برطانیہ میں فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں لندن کی سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔ وسیع پیمانے پر کئے جانے والے ان مظاہروں کا یہ سلسلہ بی بی سی کی عمارت کے سامنے اجتماع کئے جانے کے ساتھ شروع ہوا اور پھر لندن کی مختلف سڑکوں پر وسیع تعداد میں مظاہرین کی شرکت سے شروع ہو ئے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم لے کر فلسطین کی آزادی کی حمایت میں نعرے لگائے اور غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور ظالمانہ حملے فوری طور پر بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔

اٹلی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مختلف قوموں منجملہ اٹالین، فلسطینی، اور عرب و غیر عرب اور مختلف عمروں کے افراد نیز یونیورسٹی طلبا نے دارالحکومت روم اور شہر نیپل میں جمعے کے روز مظاہرے کر کے فلسطین کی حمایت کی اور غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم و وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

اٹلی میں مظاہرین نے فلسطین کا پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر فلسطین کو آزاد کرو، بیت المقدس کو آزاد کرو جیسے نعرے لگائے اور مظلوم فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔

اٹلی میں کئے جانے والے مظاہروں کے شرکا نے غزہ کے خلاف وحشیانہ مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

اٹلی کے شہروں روم اور نیپل میں کئے جانے والے مظاہروں کے دوران اٹالین پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیاں جھڑپیں بھی ہو ئیں۔

ٹیگس