Oct ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • یورپی یونین نے کیا  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیانات کی حمایت

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے، صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیانات کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

سحرنیوز/ دنیا: فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کی جانب سے سخت تنقید کے بعد، عالمی سطح پر جو ردعمل سامنے آ رہا ہے اس سلسلے میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ گوترش اوراقوام متحدہ کا عملہ، مغربی ایشیا اور دنیا بھر میں امن کی بحالی کے لئے جو انسان دوستانہ اقدامات انجام دے رہا ہے، یورپی یونین اس کی حمایت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ انتونیو گوتریش نے منگل کے روز سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور وحشیانہ جرائم پر کڑی نکتہ چینی کی اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ مہلک اور ہولناک حملے کسی طور بھی فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینے کا جواز نہیں بن سکتے-کئی ممالک کے عوام اور حکومتوں نے غزہ کے بے دفاع عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم سے بیزاری اور اس غاصب و جارح حکومت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد اٹھارہ ہزار پانچ سو تک پہنچ چکی ہے

ٹیگس