غزہ پر وحشیانہ حملے انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کےخلاف ہیں: جوزف بوریل
Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ حملے انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔
سحرنیوز/ دنیا : غزہ میں رہائشی علاقوں، طبی مراکز اور اسکولوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے رعمل میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ حملے انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ "جوزف بوریل" نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہاں کے لوگوں تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے-
واضح رہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن ایسے میں تیئیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے کہ خبریں غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اضافے کی نشاندہی کر رہی ہیں اور اس وقت بھی غزہ، صیہونی حکومت کے مہلک ہتھیاروں کی بمباری کی زد میں ہے۔