Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر عائد پابندی کے باوجود جرمنی کے عوام سڑکوں پر

جرمنی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرے کئے گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمنی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرے ممنوع ہیں لیکن اس کے باوجود فلسطین کے حامیوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اجتماع کیا کہ جسے پولیس کی بربریت کا سامنا کرنا پڑا۔ فلسطین کے حامیوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ پر صیہونی حکومت کے جرائم اور وحشیانہ حملوں کی مذمت کی اور فلسطین کے دفاع میں نعرے لگائے۔

اس دوران فلسطین کے حامی کہ جن میں صیہونیت مخالف یہودیوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی، فلسطینی عوام کی حمایت میں نیویارک کے مرکزی میٹرو اسٹیشن پر جمع ہوئے۔

ایران پریس نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے نیویارک کے مرکزی میٹرو اسٹیشن پر فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا ۔ فلسطینوں کی حمایت کرنے والے مظاہرین کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے جن پر "یہودیوں کا مطالبہ ہے جنگ بند کرو" تحریر تھا۔

ٹیگس