برطانیہ کے یہودی علما اور مذہبی پیشواؤں کا فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
برطانیہ میں یہودیوں کے مذہبی رہنماؤں نے فلسطین کا پرچم اٹھا کر فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہوئے صیہونزم اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اپنے غم و غصے اور بیزاری کا اظہار کیا۔
سحرنیوز/ دنیا: یہودیوں کے صیہونزم مخالف بین الاقوامی نیٹ ورک، (International Jewish Anti-Zionist Network) نے ایک بیان شائع کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اس حکومت کے تمام مخالفین سے شرکت کی اپیل کی ہے -
خاخام ڈیوڈ وائس نے شہریوں کے قتل عام میں اسرائیل کے اقدامات کو جنگی جرائم کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔خاخام ڈیوڈ وائس نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکمراں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے یہودیوں کی جانیں بچانے کے لیے غزہ پر بڑے پیمانے پر جارحیت شروع کی ہے لیکن ان کے اقدامات نے پوری دنیا میں یہودیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور ہم انہیں مجرموں اور ظالموں کے حامیوں کے طور پر دیکھتے ہیں۔