فلسطینی مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی فیکٹری کو بند کردیا
Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
فلسطین کے حامی مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے والی ایک اہم ترین اسلحہ فیکٹری کو بند کر دیا۔
سحر نیوز/ دنیا: فلسطینی عوام کے حامی ایک گروپ نے سوشل میڈیا ایکس چینل پر دعوی کیا ہے کہ البیت سسٹمز کمپنی کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں ۔ امریکی شہر بوسٹن میں اس سلسلے میں کئے جانے والے مظاہرے کی تصاویر نشر کئے جانے سے اس بات نشاندہی ہوتی ہے کہ مظاہرین، غاصب صیہونی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے والی اس اہم ترین اسلحہ سازفیکٹری کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ البیت سسٹمز اسلحہ فیکٹری کا مالک، فلسطینی بچوں کے قتل عام کی حمایت کر رہا ہے۔
امریکی پولیس نے کمپنی کے احاطے میں داخل ہونے پر، نو افراد کو گرفتار کر لیا۔