آئرن ڈوم سسٹم کو مزید طاقتور بنانے کیلئے 4 ارب ڈالر کی امریکی امداد
Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
آئرن ڈوم سسٹم کو مزید طاقتور بنانے کیلئے امریکہ نے 4 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی ایوان نمائندگان نے آج صبح صیہونی حکومت کی ایک ہزار چار سو تین ارب ڈالر مدد کا متنازع بل پاس کردیا ہے۔ یہ بل ریپبلکن اراکین کی حمایت سے پیش کیا گیا تھا اور اس کے حق میں دو سو چھبیس ووٹ اور مخالفت میں ایک سو چھیانوے ووٹ ڈالے گئے۔
ریپبلکن اراکین نے غاصب اسرائیلی حکومت کو دی جانے والی مدد کو تائیوان اور یوکرین کی مدد نیز انسان دوستانہ امداد سے الگ رکھا ہے تاکہ یہ مدد جلد اسرائیل تک پہنچ جائے۔
ریپبلکن اراکین کے اس بل میں، کم دوری تک مار کرنے والے راکٹوں کو ناکارہ بنانے کے لئے آئرن ڈوم سسٹم کی چار ارب ڈالر کی مدد اور غاصب اسرائیلی حکومت کے لئے کچھ فوجی ساز و سامان کی منتقلی سمیت، اربوں ڈالر کی فوجی مدد بھی شامل ہے۔