386 امریکی شہری غزہ سے بحفاظت نکلیں گے
مصر کے ایک سرکاری عہدیدار نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ امریکی اور برطانوی شہریوں سمیت تقریباً 730 غیر ملکی شہریوں کے ہفتے کے روز غزہ سے نکلنے کا امکان ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: مصر کی وزارت خارجہ کے غزہ سے تقریباً 7000 غیر ملکی شہریوں کے نکلنے کی تیاری کے بیان کے دو دن بعد، خبر میں آج تقریباً 730 غیر ملکی شہریوں کے غزہ چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کا دائرہ بڑھنے کے بارے میں اپنی نئی رپورٹ میں سی این این نے مصری ذرائع کے حوالے سے غزہ سے غیر ملکی شہریوں کی روانگی کی خبر شائع کی۔
اس مصری اہلکار نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اعلان کیا کہ ہفتے کے روز (آج) تقریباً 730 غیر ملکی شہریوں کے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ سے روانہ ہونے کا امکان ہے۔
اس امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ مصری ذرائع نے بتایا ہے کہ 55 مصری شہری، 386 امریکی شہری، 112 برطانوی شہری، 77 فرانسیسی شہری اور 151 جرمن شہری آج غزہ چھوڑنے جا رہے ہیں۔
یہ خبر ایسی حالت میں شائع ہوئی ہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو مصری وزارت خارجہ نے غزہ پٹی سے تقریباً 7000 غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے انجام دیئے جانے والے اقدامات کی خبر دی تھی۔