Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی انتہا پسند کا غیر انسانی بیان، عرب حکام پھر بھی خاموش

صیہونی حکومت کے ثقافتی ورثے کے وزیر نے اپنے تازہ ترین غیر انسانی بیانات میں کہا کہ غزہ پٹی میں ایٹمی بموں کا استعمال ہی واحد ممکنہ حل ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے ثقافتی ورثے کے وزیر عمیخائی الیاہو نے اپنے تازہ ترین غیر انسانی بیانات میں غزہ پٹی میں ایٹمی بموں کے استعمال کو واحد ممکنہ راستہ قرار دیا اور کہا کہ اغوا کاروں کی واپسی کے لیے قیمت چکانی پڑتی ہے۔

صیہونی وزیر نے اپنے فاشسٹ اور غیر انسانی بیانات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ زمین پر غزہ پٹی کا کوئی وجود نہيں ہونا چاہیے، ہمیں وہاں ایک نئی بستی تعمیر کرنی چاہیے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک اس نے غزہ کے 2500 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق طوفان الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 9488 ہو گئی ہے جن میں 3900 بچے اور 2509 خواتین ہیں۔

وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے ہمیں 2200 لاپتہ ہونے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں سے 1250 بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

ٹیگس